(سعید احمد)قطری حکومت نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، ہدایت نامے کے مطابق مسافروں کو قرنطینہ کی شرط لازمی قرار دے دی۔
تفصیلات کے مطابق قطر کے حکام نے پاکستانیوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ ایڈوائزی کے مطابق قطر میں رہ کر ویکسین لگانے والے اور کورونا سے صحت یاب مسافروں کو پاکستان سے قطر پہنچنے پر 2 روز کے لیے قرنطینہ رہنا ہو گا۔مسافر کو دو روز پر کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دینا لازمی ہو گا۔ جبکہ دیگر مسافروں کو قطر پہنچنے پر 10 روز کے لیے قرنطینہ کرنا ہو گا۔
قطر جانے والے پاکستانی شہریوں کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی
2 Aug, 2021 | 10:15 PM