دنا نیر کی برائیڈل شوٹ کی تصاویر  سوشل میڈیا پر وائرل

2 Aug, 2021 | 06:59 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)اپنے دوستوں کے ساتھ بنائی گئی محض چارسیکنڈ کی یہ عام سی ویڈیو بنانے والی لڑکی دنا نیر دیکھتے ہی دیکھتے اتنی وائرل ہو گئیں کہ ناصرف انٹرنیٹ پر ہر دوسرے شخص نے ان کے میمز بنا ڈالے بلکہ یہ سرحد پار انڈیا بھی جا پہنچیں جہاں ایک گلوکار نے ان کی ویڈیو کو استعمال کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں ایک ’میش اپ‘ گانا بنا لیا تھا۔

 ویسے تو دنا نیر کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوتی ہی رہتی ہیں  لیکن  دنانیر کے خوبصورت برائیڈل شوٹ کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں،تصاویر میں دنانیر خوبصورت لہنگے اور ہلکے سے میک اپ کے ساتھ بہت ہی ،خوبصورت اور دلکش لگ رہی ہیں۔

  واضح رہے کہ چند ماہ قبل دنانیر کی محض چار سیکنڈ کی ویڈیو ،یہ  ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے نے دنیا بھر کے صارفین کی توجہ اپنی حاصل کر لی تھی اور دنا نیر  کو اس ویڈیو سے کافی  شہرت  ملی تھی۔

مزیدخبریں