شہر میں 37 اجرتی قاتلوں کی موجودگی کا انکشاف؛ 2 مارے گئے

2 Aug, 2021 | 06:29 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42)شہر میں قتل کی اندھا دھند وارداتوں کے بعد پولیس نے ریکارڈ اکٹھا کر لیا ، شہر میں 37 شوٹرز کی موجودگی، پولیس کے لیے چیلنج بن گئی،سی آئی اے کو ٹاسک سونپ دیا گیا، چند دنوں میں دو شوٹرز مقابلے میں مارے جا چکے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق شہر میں گذشتہ چند سالوں کے دوران متعدد افراد کرائے کے قاتلوں نے قتل کیے اور متعدد زخمی ہوئے، پولیس حکام کی جانب سے کرائے کے قاتلوں کا ریکارڈ اکٹھا کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ شہر میں 37 کرائے کے قاتلوں کی موجودگی ثابت ہوئی جن کی گرفتاری کے لیے سی سی پی او نے سی آئی اے کو ٹاسک سونپ دیا ۔

ذرائع کے مطابق انڈر ورلڈ کے ایسے کردار جو بیرون ممالک میں بیٹھ کر کسی کو بھی قتل کروانے کے لیے اجرتی قاتلوں کی مدد لیتے ہیں انکی گرفتاریوں کے لیے پولیس ابتک چار ریڈ وارنٹ محکمہ داخلہ سے حاصل کر چکی ہے ، پولیس حکام کے مطابق لندن اور دبئی کے گینگ شہر میں اجرتی قاتلوں کا استعمال کرتے رہے۔

لاہور پولیس کے ساتھ چند روز میں دو اجرتی قاتل مبینہ مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں، ہلاک ہونے والے دونوں اجرتی قاتل بیرون ممالک بیٹھے گینگز کے لیے لوگوں کو قتل کرتے تھے۔

مزیدخبریں