(ویب ڈیسک)ریسٹورنٹس میں اِنڈورڈائننگ کوبند، نئی پابندیوں کااطلاق 3اگست سے31اگست تک ہوگا، ہفتےمیں دوبارہ 2چھٹیوں کافیصلہ کیاہے،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہناتھا کہ راولپنڈی ،فیصل آباد،لاہور،اسلام آباداورملتان میں بندشوں کااطلاق ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہناتھا کہ مارکیٹوں کےاوقات کاررات 10کی بجائے8تک کردیئےگئے،دفاترمیں بھی 50فیصدعملہ کام کرےگا،پبلک ٹرانسپورٹ کودوبارہ 50فیصدپرلےکرآرہےہیں،ریسٹورنٹس میں اِنڈورڈائننگ کوبندکرنےجارہےہیں، ہفتےمیں دوبارہ 2چھٹیوں کافیصلہ کیاہے۔
وفاقی وزیراسدعمر کا کہناتھا کہ نئی پابندیوں کااطلاق 3اگست سے31اگست تک ہوگا،راولپنڈی ،فیصل آباد،لاہور،اسلام آباداورملتان میں بندشوں کااطلاق ہوگا،ا نڈورڈائننگ کوبندکرنےجارہےہیں،وزیراعظم کی منظوری سےکچھ فیصلے کیےہیں،کورونامریضوں کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہورہاہے۔
کورونامریضوں کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہورہاہے،لوگوں کی صحت کےساتھ روزگار کاخیال بھی ہماری ذمہ داری ہے،ہمیں احساس ہےکہ بندشوں سےعام آدمی پربہت اثرپڑتاہے،کراچی اورحیدرآبادمیں پہلےسےنافذپابندیاں برقراررہیں گی،ہفتے میں 2 دن مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 73 ہزار 213 تک پہنچ چکی، این سی او سی ملک بھر میں اب تک کورونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 20 ہوچکی۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 ہوچکی۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے باعث 23 ہزار 462 مریض جان بحق ہوچکے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سندھ میں 19 مریض جان بحق ہوچکے، پنجاب میں 07 خیبر پختونخوا میں 6 مریض جان کی بازی ہار گئے گلگت بلتستان میں 4 کورونا کے مریض دم توڑ گئے۔ این سی او سی اسلام آباد اور بلوچستان میں کوئی اموات رکارڈ نہ ہوئی