ووہان کے بعد نانجنگ میں سخت ترین پابندیاں، چین کو انڈین ویرئنٹ نے ہلا کررکھ دیا

2 Aug, 2021 | 04:55 PM

Suhail Ahmad

 ویب ڈیسک : ووہان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد چین کو کرونا کے جان لیوا  انڈین ویرینٹ ڈیلٹا کے باعث اب بدترین وبائی صورت حال کا سامنا ، شہر نانجنگ میں سخت ترین پابندیاں عائد

 رپورٹ کے مطابق چین کے شہر نانجنگ میں پہلی بار دریافت ہونے کے بعد یہ مہلک بھارتی ویرینٹ بیجنگ سمیت ملک کے پانچ صوبوں میں پھیل چکا ہے۔ملک کے صوبے جیانگسو میں سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے جس میں شہر نانجنگ بھی ہے جب کہ شمال مغربی بیجنگ کے نواح میں واقع چانگ پنگ علاقے کے رہائشیوں پر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بھارتی وائرس کا یہ خطرناک ویرینٹ پہلی بار 20 جولائی کو شہر کے مصروف نانجنگ لوکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سامنے آیا تھا۔نانجنگ میں قائم سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈِنگ جی کے مطابق انڈین ڈیٹا وائرس کے ابتدائی کیسز سب سے پہلے روس سے آنے والے ایک مسافر طیارے کی صفائی کرنے والے ایئر پورٹ کے عملے میں سامنے آئے تھےکیونکہ ا یئرپورٹ کے عملے نے حفظان صحت کے سخت اقدامات پر عمل نہیں کیا۔ 52 کیسز کے جینز سیکوئنس کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب انڈین ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثر ہوئے ہیں۔نانجنگ کے ہوائی اڈے سے تمام پروازیں 11 اگست تک معطل ہیں۔گذشتہ روز13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس طرح 20 جولائی سے اب تک مجموعی طور پر ان کیسز کی تعداد 184 ہو گئی ہے۔چینی حکام نے مزید لوگوں کے ٹیسٹ اور وبا کے کسی نئے کلسٹرز کی جانچ کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں کئی سخت پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں