فیس بک پوسٹ نے شہری کو راتوں رات لکھ پتی بنا دیا

2 Aug, 2021 | 04:50 PM

M .SAJID .KHAN

ویب ڈیسک: فیس بک پر پوسٹ ہونے والی ایک پاکستانی میم 84 لاکھ روپے میں نیلام ہو گئی ہے، فیس بک پر پوسٹ ہونے والی ایک پاکستانی میم ’مدثر کے ساتھ دوستی ختم اب سلمان میرا بہترین دوست ہے کو ہانگ کانگ کی کمپنی نے خریدا۔

تفصیلات کے مطابق میم کے خالق آصف رضا رانا نے بتایا کہ میم کو ہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے ڈیجیٹل کرنسی ایتھیریم کے 20 کوائن میں خریدا ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تقریبا 84 لاکھ روپے  بنتے ہیں،گوجرانوالہ میں سیشن کورٹ میں کلرک کے طور پر کام کرنے والے آصف نے بتایا کہ وہ اس رقم سے اپنا گھر خریدیں گے اور گاڑی کا بھی ارادہ ہے تاہم ابھی رقم پراسس ہو کر ان تک پہنچنے میں وقت لگے گا۔

میم کی نیلامی میں تعاون کرنے والی پاکستانی کمپنی آلٹر ڈاٹ گیلری کے ترجمان  کے مطابق کہ میم نیلام ہو گئی ہے اور یہ پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے کہ پاکستان کا ڈیجیٹل اثاثہ دنیا میں نام پیدا کر رہا ہے، اس میم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آصف نے بتایا کہ ان کا مدثر کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا تو انہوں نے اس وقت اپنے فیس بک پر 200 کے قریب دوستوں کو دکھانے کے لیے میم بنائی تھی تاکہ سب کو پتا چل جائے کہ اب سلمان میرا دوست ہے۔

یہ میم فورا پاکستان سیمت دنیا بھر میں وائرل ہو گئی تھی اور اس میم کو ترمیم کے ساتھ دنیا بھر میں استعمال کیا گیا تھا حتیٰ کے ڈزنی، اور امریکی ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز نے بھی اسے اپنی اپنی ترامیم کے ساتھ استعمال کیا تھاآصف نے بتایا کہ میم بنانے کے دو تین ماہ بعد مدثر سے صلح ہو گئی اور دوستی بحال ہو گئی تو انہوں نے ایک اور میم بنائی تھی جس میں کہا تھا کہ مدثر کے ساتھ دوستی بحال ہو گئی اب سلمان اور مدثر دونوں میرے دوست ہیں۔

مزیدخبریں