شہر میں بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا،110 فیڈر زٹرپ

2 Aug, 2021 | 03:36 PM

Ibrar Ahmad
Read more!

سٹی 42:  شہر کےمختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ لیسکو کا ترسیلی نظام جواب دے گیا ،110 سے زائد فیڈر زٹرپ ہوگئے

 تفصیلات کے مطابق شہر کےمختلف علاقوں میں بارش ، سمن آباد ، مزنگ،سول سیکرٹریٹ، گلشن راوی،شام نگر،ساندہ،اسلام پورہ،گڑھی شاہو،شملہ پہاڑی،لکشمی چوک،ہال روڈ، دھرم پورہ،مغلپورہ،صدر کینٹ،جوڑےپل کے اطراف بارش، محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا  درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا  جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد اور ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ریکارڈ

دوسری جانب شہرمیں بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام جواب دے گیا، بارش کے باعث لیسکوکے110 سے زائد فیڈر زٹرپ کر گئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔۔
 

مزیدخبریں