ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلز اور انکم ٹیکس کے آڈٹ کرنےکے طریقہ کار پر فیصلہ محفوظ

سیلز اور انکم ٹیکس کے آڈٹ کرنےکے طریقہ کار پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نےایف بی آرکےسیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے آڈٹ کرنے کے  طریقہ کار کے خلاف دائر درخواستوں پر  فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ,عدالت  نے ایف بی آر کو درخواست گزاروں کے خلاف حتمی  فیصلہ نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزانےرضاموٹرز سمیت 60 سے زائد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا,,درخواست گزاروں نے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ  سمیت دیگر وکلاء کی وساطت سے درخواستیں دائر کی تھیں,درخواستگزاروں کی جانب سے وفاقی حکومت ، چیئر مین ایف بی آر سمیت دیگرز کوفریق بناتےہوئےمؤقف اختیار کیا تھا کہ براہ  راست آڈٹ سلیکشن  سیکشن  25 اے اور سیکشن 177 اے کی خلاف ورزی ہے۔۔ایک سے زائد سالوں کو اڈٹ کے لئے سلیکٹ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ آیف بی آر کا سیلز ٹیکس  اور انکم ٹیکس کے آڈٹ کرنے کا موجودہ طریقہ کار قانون کے مطابق درست نہیں۔

درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ایف بی آر کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے آڈٹ کرنے کے موجودہ طریقہ کار کوکالعدم قرار دیا جائے جبکہ ایف بی آر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ  سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے آڈٹ کرنے کا موجودہ طریقہ کار کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔