ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوگرملزسکینڈل،منی لانڈرنگ کیس ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا

 شوگرملزسکینڈل،منی لانڈرنگ کیس ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: صدرمسلم لیگ(ن) شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کیخلاف شوگر ملزسکینڈل،منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی   جبکہ  عدالت نے عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کردی ۔

 تفصیلات کے مطابق صدرمسلم لیگ(ن)میاں شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف  شوگر ملز ،منی لانڈرنگ  کیس میں عدالت میں پیش ہوئے،  شہباز شریف،ایڈیشنل سیشن جج  حامد حسین نے  حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کردی ۔

 شہباز شریف کے وکیل  نے عدالت  سے استدعا کی کہ  شہباز شریف نے قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کرنی ہے، اسمبلی کے سیشن کے بعد کی تاریخ دی جائے۔ شہبازشریف  نے  کمرہ عدالت میں اپنے وکلاسےمشاورت  کی  جس کے بعد استدعا کی گئی کہ  اسلام آباد کیلئے روانہ ہوناہے،جانےکی اجازت دیں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ اس حوالےسےدرخواست دائرکریں۔ایڈیشنل سیشن جج  حامد حسین نے  حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کردی ۔ 
 پیشی کے بعدشہبازشریف،حمزہ شہبازعدالت سےواپس روانہ ہوگئے، عدالت کےباہرلیگی کارکنوں کی قائدین کےحق میں نعرے بازی

 پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماوں کارکنان کی بڑی تعداد ان سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچی ۔مسلم لیگ ن کے رہنما شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماوں میاں مجتبی شجاع الرحمان ،خواجہ عمران نذیر و دیگر کاکہناتھاکہ شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کو سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے حکمران اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئےسیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے ہوئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مجتبی شجاع الرحمان خواجہ عمران نذیر،ملک ریاض،غزالی بٹ،مرزا جاوید ،میاں مرغوب احمد،راو شہاب الدین وحید گل سمیت دیگر رہنما اظہار یکجہتی کے لئے عدالت کےباہر موجود رہے
 صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی عدالت پیشی کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےعطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ ہوشربا مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ حکمرانوں کے اپنے ساتھی کرپشن میں ملوث ہیں جن کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی جبکہ شہبازشریف کے خلاف ایف آئی اے نے کیس شہزاد اکبر کے کہنے پر بنایا۔