سٹی 42: پروفیسرز کی بھرتیوں سے متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، سرکاری یونیورسٹیوں میں پروفیسرز کی بھرتیوں کی نئی پالیسی پر عمل درآمد مؤخر کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں میں پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی لاگو ہونے والی نئی پالیسی کو ملتوی کر دیا گیا، ایچ ای سی کی جانب سے 30 ستمبر تک پروفیسرز کی بھرتیوں کی نئی پالیسی کو ملتوی کیا گیا ہے ، یونیورسٹیوں میں اساتذہ کیلئے پوسٹ پی ایچ ڈی تجربہ کی نئی پالیسی بنائی گئی ہے ، نئی پالیسی کے تحت ایسوسی ایٹ پروفیسر کیلئے تجربہ کی شرط 8 سال سے کم کر کے 4 سال کی گئی جبکہ پروفیسر کیلئے تجربہ کی شرط بارہ برس سے کم کر کے 8 برس کی گئی تھی، ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹیز میں رواں برس مارچ سے نئی پالیسی لاگو کی تھی، ایچ ای سی نے پروفیسرز کی بھرتیوں کی نئی پالیسی پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی بھرتیوں کے سلیکشن بورڈز پرانی پالیسی کے تحت کیے جائیں گے، بھرتیوں کی پرانی پالیسی بحال ہونے سے یونیورسٹیز میں تعینات ہزاروں اساتذہ کو فائدہ ہوگا۔