خوشبو دار لاہور، مختلف علاقوں میں عرق گلاب کا سپرے

2 Aug, 2020 | 11:59 PM

Malik Sultan Awan

(درنایاب) بدبو دار نہیں خوشبو دار لاہور، ایل ڈبلیو ایم سی نےشہر کے بیشتر علاقوں میں عرق گلاب کا سپرے کیا ۔
ایل ڈبلیو ایم سی نےلکشمی چوک،راج گڑھ،مزنگ،گلبرگ،فیروز پور روڈ،وحدت روڈ،سمن آباد،عثمانی روڈ،لاکج روڈ،گرومانگٹ روڈاور جوہر ٹاؤن سمیت شہرکے دیگر علاقوں میں عرق گلاب کا خصوصی چھڑکاؤ کیا۔

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نےکہا کہ شہریوں کو تعفن سےپاک ماحول دینا محکمے کی اولین ترجیح ہے،عرق گلاب کاسپرے کرانے کا مقصد جانوروں کی آلائشوں کےتعفن کوختم کرنا اور عید پرشہریوں کو خوشگوار ماحول دینا ہے،ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق پندرہ سو لیٹرعرق گلاب کاچھڑکائو عید الضحی کے تینوں روز بیشتر علاقوں میں کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں