لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن آج سے ختم

2 Aug, 2020 | 10:34 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(زاہد چوہدری)حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن 5 اگست کی بجائے آج رات 12 بجے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 
حکومت پنجاب نے لاک ڈاون 5 اگست کی بجائے آج رات 12 بجے ختم کرنے کا اعلان کر دیا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق مویشی منڈیوں سے لیے گئے سمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزاء آنے پر فیصلہ کیا گیا۔عید پر مارکیٹوں کی بندش سے کورونا وائرس کے پھیلاو کے امکانات کم ہونے پر فیصلہ کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں 5 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجتماع کی اجازت ہو گی۔ متعلقہ ادارے کشمیر ریلی کے دوران سماجی فاصلہ اور دیگر تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ 

تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے۔ سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت نہیں ہو گی۔

تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے۔  میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔ کال سنٹرز کو 50 فی صد سٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہو گی۔ 

گروسری اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔ چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیےکھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا، 17 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔ 

واضح رہے عید سے قبل  لاہور سمیت پنجاب بھر کی مارکیٹیں اور بازار 9 روز کیلئے بند کردیئے گئےتھے، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کو  5 اگست تک جاری رہنا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ سنٹرز، بازار، ٹریننگ سنٹرز اوربزنس سنٹر، ریسٹورنٹس، سینما، بیوٹی پارلر اور ہیئرڈریسرکی دکانیں بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں