جسٹس (ر) افضل لون کی نمازجنازہ ادا

2 Aug, 2020 | 07:29 PM

Malik Sultan Awan

(ملک اشرف)ایڈوکیٹ ندیم افضل لون کے والد سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ افضل لون کی نمازجنازہ ادا کردی گئی،نمازجنازہ میں ججز،وکلاء سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
مرحوم جسٹس ریٹائرڈ افضل لون کی نماز جنازہ جوڈیشل ہاؤسنگ کالونی فیز ون میں مولانا شاکراللہ نےپڑھائی۔نماز جنازہ میں سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید،جسٹس مزمل اختر شبیر،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ،سابق نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار میاں جہانگیر ایڈوکیٹ،ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون،ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ اعجاز احمد گورائیہ نے شرکت کی۔

چیئرمین انوائرنمیٹل ٹربیونل جسٹس ریٹائرڈ افتخارِ حسین شاہ،مقتدراختر شبیر ایڈوکیٹ،ایڈوکیٹ شہزاد شوکت،ملک محمد شریف کھوکھر ایڈوکیٹ،خادم حسین قیصر ایڈوکیٹ،امتیاز کیفی ایڈوکیٹ اورجج محمد یونس عزیز سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نے ندیم افضل لون ایڈوکیٹ سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کےلئے خصوصی دعا کی۔

ادھر جسٹس ریٹائرڈ محمد افضل لون کے انتقال پرچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سمیت دیگر ججز نے بھی اظہار تعزیت کیاہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان،سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال،جسٹس منظور احمدملک،جسٹس سید منصور علی شاہ ،جسٹس امین الدین خان،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس عائشہ اے ملک سمیت دیگر ججز نے جسٹس ریٹائرڈ افضل لون کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی۔


ا
ججز،وکلاء سمیت دیگر شخصیات کی شرکت
Back

مزیدخبریں