عید الاضحیٰ پر لاہور کی سڑکیں سنسان ہوگئیں

2 Aug, 2020 | 05:36 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) لاہور میں‌ عید کے دوسرے دن بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے، کل جو قربانی نہیں کر پائے آج  وہ سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی میں مصروف ہیں، عید پر باغوں کے شہر لاہور  کی سڑکیں سنسان ہوگئیں۔

حکومت کے ایس او پیز پر عملدرآمد یا کوئی اور وجہ، لاہور کا مصروف ترین روڈ، مال روڈ، جہاں عام روٹین میں گاڑیوں کی قطاریں ہوتی ہیں لیکن آج سنسان  پڑے ہیں۔لاہور کی اہم شاہرہ جیل روڈ ججہاں سے دوپہر کےوقت گزرنا ایک بڑا امتحان ہے،کسی بھی یوٹرن پر لائن لگ گئی تو پھر آپکا اچھا خاصا وقت قطار سے نکل کر آگے جانے میں لگ گیا، لیکن آج خالی روڈ آپکو حیرانی میں مبتلا کر دے گا۔لبرٹی چوک سے پیدل کراس کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے،مگرآج اس چوک میں الو بول رہے ہیں۔

 

لاہور کی آبادی ایک کروڑ سے زائد لیکن سب لاہوریوں کو تلاش کررہے ہیں، سڑکیں کورونا ایس او پیزپر عمل درآمد کیوجہ سے سنسان نہیں، بلکہ اس وجہ یہ ہے کہ زیادہ ترلوگ عید منانے شہر سےباہر گئے ہوئے ہیں۔دوسری وجہ یہ ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے ، شہر بھر کے پارکس تفریحی گاہیں، ریسٹورنٹس، سینماہالز ، تھیٹر بندہیں، جس کی وجہ سے لوگ گھر وں میں عید گزارنے پر مجبور ہیں۔

مزیدخبریں