(مانیٹرنگ ڈیسک) جا چھوڑدے میری وادی, آئی ایس پی آر نے 5 اگست کی مناسبت سے کشمیریوں کیلئے نیا نغمہ جاری کردیا۔
آئی ایس پی آر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و جبر کا شکار کشمیریوں کیلئے نیا نغمہ جاری کردیا، گلوکارشفقت امانت علی کی آوازمیں نغمے کا آغازایک گھڑی کی آوازسے ہوتا ہے جو ان پچھلے365 دنوں کی یاد دلاتا ہے جب سے کشمیری محاصرے میں ہیں، ایک سال سے کشمیریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا سامنا ہے، نغمہ میں کشمیری عوام کی لازوال جدوجہد آزادی کو سلام پیش کیا گیا ہے، گانے کا عنوان ہے ”جا چھوڑ دے میری وادی“۔
A tribute to the brave people of Kashmir and their relentless struggle for Freedom.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 2, 2020
link: https://t.co/LjahOSrEvx#KashmirSeigeDay#YoumeIstehsal
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹ میں بہادر کشمیریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کشمیری عوام کی لازوال جدوجہد آزادی کو سلام بھی پیش کیا۔
واضح رہے کہ پانچ اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 منسوخ اور ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے تقسیم کرکے غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا۔