(سٹی 42) خوبرو اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی کچھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، صبا قمر نے انسٹاگرام پر بلال سعید کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا "قبول ہے"، جس سے لگتا ہے کہ شاید دونوں نے شادی کرلی ہے، پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ’قبول ہے‘ کی وضاحت دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صبا قمر نے بلال سعید کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں ’قبول ہے‘ لکھا، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میں دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا ہے اورسامنے ایک مسجد نظر آرہی ہے۔
بلال سعید نے بھی یہی تصویر شیئر کی، بلال سعید کی پوسٹ پر اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے تبصرہ کرتے ہوئے جوڑے کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اس تصویر کو غلط نہیں سمجھیں بلکہ ٹھیک مبارکباد دی ہے۔
ایک اور پوسٹ میں بلال سعید نے صبا قمر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید مبارک دی۔ انہوں نے انگریزی زبان کے جس انداز کو مبارکباد کیلئے منتخب کیا ہے وہ عمومی طور پر کسی فیملی کی جانب سے دوسرے افراد کو مبارکباد دینے کا طریقہ ہے۔
ان پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں یہ غلط فہمی پیدا ہوگئی کہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔کیونکہ آج کل فنکار اچانک ہی شادی کا سر پرائز دے کر مداحوں کو حیران کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ صبا قمر کے قبول ہے نے بھی مداحوں کو حیران کر دیا اور سوچنے پر مجبور کر دیا کہ یہ دونوں بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
مداحوں کی جانب سے کی گئیں قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئےاداکارہ نے ایک خبر اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بلال سعید کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کام کررہی ہیں ساتھ ہی وہ بلال سعید کے نئے گانے کی ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ ویڈیو میں بھی دکھائی دیں گی۔
دوسری جانب بلال سعید نے بھی صبا قمر کو ٹیگ کرتے ہوئے یہی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ قبول ہے۔
بلال سعید نے اپنی ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی اور صبا قمر کی تصویر شئیر کی جسےدیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ان کے نئے پروجیکٹ کے دوران لی گئی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں بلال سعید نے اہل اسلام کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ہماری طرف سے سب کو عید مبارک۔