( فخر امام ) ڈیلی سٹی فورٹی ٹو کے نیوز ایڈیٹر عبدالحنیف عاصم انتقال کر گئے، مرحوم جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے، انتقال پر صحافی برادری، عزیز و اقارب نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
عبدالحنیف عاصم گزشتہ 10 برس سے ڈیلی سٹی فورٹی ٹو سے منسلک تھے، بطور نیوز ایڈیٹر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، عبدالحنیف عاصم کچھ عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، لاہور کی صحافی برادری اور عزیز و اقارب نے مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے ان کی رہائشگاہ ہربنس پورہ جلال کالونی میں ادا کی جائے گی۔