چینی کی قیمت میں اضافہ

2 Aug, 2019 | 05:37 PM

Arslan Sheikh

( حسن علی ) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے چینی کی قیمت میں اضافہ، شہری حکومت کیخلاف پھٹ پڑے، کہتے ہیں کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مہنگائی کا جن روز بہ روز بے قابو ہونا شروع ہو گیا اور یہ جن یوٹیلٹی سٹورز تک بھی پہنچ گیا۔ گذشتہ روز یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر چینی تہتر روپے فی کلو ہوگئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ان سٹورز کی افادیت ختم ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کم از کم یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ عام شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

مزیدخبریں