رانا ثناءاللہ کی گاڑی کی سپرداری دینے کی درخواست پرسماعت ملتوی

2 Aug, 2019 | 01:19 PM

Shazia Bashir

شاہین عتیق: سپیشل اینٹی نارکوٹکس کی خصوصی عدالت میں منشیات کےالزام میں گرفتارسابق وزیرقانون رانا ثناءاللہ کی گاڑی کی سپرداری دینے کی درخواست پرسماعت 9 اگست تک ملتوی جبکہ سیشن کورٹ میں کھانا منگوانے کی درخواست پرسماعت چھ اگست کو ہوگی۔

سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی جانب سے اے این ایف حکام سے گاڑی واپس لینے کی درخواست ان کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نےعدالت میں دائرکی، درخواست میں کہا گیا کہ اے این ایف حکام نےرانا ثنا اللہ کو گرفتار کرتے وقت گاڑی، دیگر ضروری دستاویزات، نقدی اور میڈیکل رپورٹس جو گاڑی میں تھیں قبضے میں لیں، درخواستگزارنےاستدعا کی کہ ان کو سپرداری پردیا جائے۔

رانا ثنااللہ کی طرف سے سیشن جج لاہورکوجیل کےسپرٹنڈنٹ کی جانب سے کھانا منگوانے کی درخواست خارج کرنے پر دوبارہ درخواست دے دی گئی۔

اے این ایف عدالت نے سپر داری اور سیشن جج کی عدالت نےکھانا گھر سے منگوانےکی درخواستوں پر پراسکیوشن کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

مزیدخبریں