محنت مزدوری کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

2 Aug, 2019 | 12:16 PM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) فیکٹریوں، ملوں، کارخانوں ، دکانوں پر محنت مزدوری کرنے والوں کیلئے خوشخبری، محکمہ لیبر نےمردو خواتین ورکرز کیلئے لازمی گروپ انشورنس کی منظوری دیدی۔

محکمہ لیبر میں صوبائی قونصل کےاجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی، ذرائع کے مطابق صوبائی کونسل نے صنعتی ورکرز کیلئے لازمی ہیلتھ انشورنس سکیم کا معاملہ صوبائی وزیر کو بھجوانےکی منظوری دے دی، دکانوں اور چھوٹی صنعت سے وابستہ ورکرز کی گروپ انشورنس بھی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

روڈ ٹرانسپورٹ سے وابستہ خواتین کیلئے شام 7 بجے تک کام کے اوقات کی پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی گئی، جس کے بعد ٹرانسپورٹ سے منسلک خواتین ورکرز اپنی آسانی کے مطابق اوقات کار پر کام کرسکیں گی،سیکرٹری لیبر نے قونصل ممبران کی مشاورت سے تمام امور کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق گروپ انشورنس اور خواتین ورکرز کی روڈ پالیسی میں تبدیلی کیلئے باقاعدہ قانون میں ترمیم کی جائے گی۔

مزیدخبریں