ہائیکورٹ بار کے وکلا کیلئے بڑی خوشخبری

2 Aug, 2019 | 09:56 AM

Shazia Bashir

سٹی42:جشن آزادی اور عید پروکلا کیلئے دوہری خوشیاں، ہائیکورٹ بار کے صدرحفیظ الرحمان چودھری نے لائف ٹائم ممبر شپ کا اعلان کردیا، وکلا صرف تین ہزار روپے میں31 اگست تک لائف ٹائم ممبر شپ حاصل کرسکتے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ بار نے وکلاء کولائف ممبر شپ دینے کے حوالے سے آزادی وعید پیکج کا اعلان کر دیا، صدر ہائیکورٹ بارحفیظ الرحمان چوہدری کے مطابق وکلاء صرف تین ہزار روپے میں لائف ٹائم ممبرشپ حاصل کر سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ریگولر ممبران، ڈیفالٹر ممبران اور نئی ممبر شپ لینے والے وکلاء تین ہزار روپے میں لائف ممبرشپ31 اگست 2019 تک حاصل کرسکتے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ بار نے جشن آزادی تقریبات کو بھی بھرپور انداز سے منانےکا فیصلہ کیا ہے، صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری نے سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کو جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، بینڈ باجے کے ساتھ ساتھ وکلاء کے لیے ناشتے کا اہتمام بھی ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ کےعہدیدار کہتے ہیں کہ 14اگست کو بھرپور طریقے سے منانے کا مقصد پاکستان کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔  

مزیدخبریں