گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان

2 Aug, 2019 | 09:39 AM

Shazia Bashir

سٹی42: مون سون کاطوفانی سپیل آج سے، گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، اربن فلڈ کا خطرہ، ضلعی انتظامیہ، واسا اور دیگر محکموں کو الرٹ جاری،  شہریوں کو ضرورت کے تحت سفر کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

شہرلاہور میں میں بادلوں کے ڈیرے، محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کردی ہے، آئندہ ہفتے بھی لاہور میں شدید بارشیں ہوں گی، لاہورمیں بارشوں کاسلسلہ برقرار۔ شہرمیں رات 2 بجےشروع  ہونیوالی بارش صبح5 بجے تک جاری رہی، واسا نے شہرکی ساری شاہراہوں کوبارش کے پانی سے کلیئر کر دیا، ایم ڈی واسا نے چھوٹی سڑکوں پرجمع پانی کی نکاسی کی ہدایت کردی۔

سب سے زیادہ بارش تاجپورہ24 ،کم بارش فرخ آباد میں 3ملی میٹر ہوئی، جیل روڈ پر 9.6ملی میٹر، جوہرٹاؤن میں 20 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، ایئرپورٹ13، گلبرگ14، لکشمی چوک18، اپرمال 13ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ مغلپورہ15،نشترٹاؤن11،چوک ناخدا11،پانی والاتالاب4ملی میٹربارش ہوئی، گلشن راوی 5، اقبال ٹاؤن5، سمن آباد  ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں