عمران خان کا دورہ لاہور ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی

2 Aug, 2018 | 12:32 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر دورہ لاہور ملتوی  کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں کو بنی گالا طلب کرلیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔گلوکار علی ظفر کیلئے عدالت سے بری خبر آگئی

سٹی 42 کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ اور پاکستان کےنئے بننے والے وزیراعظم عمران خان نے آج ایک روزہ دورے پر لاہور آنا تھا لیکن سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے اور اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس کے باعث دورہ لاہور ملتوی کردیا گیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔فواد حسن فواد نے منہ کھول دیا، شریف خاندان کے اہم فرد کی شامت آگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت سازی پر مشاورت کیلئے پارٹی رہنمائوں کو بنی گالا طلب کرلیا، اجلاس کے بعد عمران خان حکومت سازی پر لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔

مزیدخبریں