پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ پول کی 1 لاکھ روپے فیس مقرر کرنیکا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

2 Aug, 2018 | 12:11 PM

(ملک اشرف) قدافی سٹیڈیم میں پنجاب انٹرنیشنل  سوئمنگ پول کی ایک لاکھ روپے ممبر شپ فیس فیس مقرر کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

شہری فیصل توقیر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں چیف سیکریٹری پنجاب، سیکرٹری سپورٹس، ڈی جی سپورٹس اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے عام شہریوں کے لیے قدافی سٹیڈیم میں سوئمنگ پول تعمیر کیا، پنجاب حکومت نے بین الاقوامی سوئمنگ پول کی ممبر شپ ایک لاکھ روپے مقرر کی ہے، ممبر شپ فیس سے عام شہری صحت مند ماحول کے حوالے سے متاثر ہوئے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو ممبر شپ فیس کمی کا حکم جاری کرے۔

مزیدخبریں