گلوکار علی ظفر کیلئے عدالت سے بری خبر آگئی

2 Aug, 2018 | 11:45 AM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے نامور اداکارہ گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر  گلوکار علی ظفر، گورنر پنجاب، صوبائی محتسب پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں میں تین میگا بجٹ فلمیں ریلیز ہوںگی

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے گلوکارہ میشا شفیع کی گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار میشا شفیع کی جانب سے حناء جیلانی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر پنجاب کو اپیل کی جو گورنر پنجاب نے صوبائی محتسب ادارے کی مجاز اتھارٹی ہونے کے ناطے قانون کے برعکس فیصلہ دیا اور میشا شفیع کی اپیل خارج کردی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔نئی حکومت کا خوف یا کچھ اور؟ پنجاب میں استعفوں کی جھڑی لگ گئی
 درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت گورنر پنجاب کا فیصلہ کالعدم اور اداکار علی ظفر کے خلاف ہراسا‍ں کرنے پر کارروائی کا حکم دے۔

عدالت نے وکیل کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد اداکار علی ظفر، گورنر پنجاب اور صوبائی محتسب پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔۔مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کو بڑی دھمکی دیدی
 واضح رہے کہ 19 اپریل کو نامور اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ کوئی خاتون جنسی ہراسانی سے محفوظ نہیں ہے۔ ہم اپنے معاشرے میں اس پر بولنے سے ہچکچاتے اور خاموشی کی راہ لیتے ہیں۔ ہمیں اجتماعی طور پر اپنی آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ خاموشی کے کلچر کو توڑا جاسکے۔میشا شفیع کا کہنا ہے کہ ان کا ضمیر جنسی ہراسانی پر مزید خاموشی برداشت نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں