ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

2 Aug, 2018 | 11:02 AM

Sughra Afzal

(عثمان علیم) شہر میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی۔ ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک نے کنسلٹنسی اور پروجیکٹ مینجمنٹ کے لیے7 لاکھ امریکی ڈالر دینے کی حامی بھرلی۔

خبر پڑھیں۔۔۔چیف جسٹس پاکستان نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کا نوٹس لے لیا
 تفصیلات کے مطابقمحکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ میں چیئرمین حبیب الرحمان گیلانی کی زیرصدارت ترقیاتی بورڈ کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں ایشین انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کی جانب سے کی جانے والے پیشکش پربریفنگ دی گی۔ صوبائی ترقیاتی بورڈ کی منظوری کے بعد کنسلٹنسلی کے حصول کے لیے ورکنگ پیپر سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کو ارسال کر دیا ہے ، حتمی منظوری کے بعد منصوبے ک1ی پراجیکٹ مینجمنٹ اور کنسلٹنسلی کے حوالے سے کام کا آغاز کر دیا جائیگا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔نئی حکومت کا خوف یا کچھ اور؟ پنجاب میں استعفوں کی جھڑی لگ گئی
 

مزیدخبریں