ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس پاکستان نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کا نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس آف  پاکستان نے چینی ایئرپورٹ میں پھنسے پاکستانیوں کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری خارجہ، نجی ایر لائن کے سی ای او کو 3 اگست کو جواب سمیت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے تین سو سے زائد پاکستانیوں کے دو روز سے چین کے شہر گونگزوا میں نجی ائیر لائن کہ جانب سے جہاز فراہم نہ کرنے کی وجہ سے محصور ہونے کی میڈیا رپورٹ پر از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری خارجہ اور نجی ائیر لائن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

عدالت نے سیکرٹری کابینہ سمیت دیگر کو 3 اگست کو ذاتی حیثیت میں جواب سمیت لاہور رجسٹری میں پیش ہونے کا  بھی حکم دیدیا۔

Sughra Afzal

Content Writer