ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشین گیمز سے قبل پاکستان ریسلنگ ٹیم کو بڑا دھچکا

ایشین گیمز سے قبل پاکستان ریسلنگ ٹیم کو بڑا دھچکا
کیپشن: City42 - wrestling team
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہبازعلی)ایشین گیمز سے قبل پاکستان ریسلنگ ٹیم کو بڑا دھچکا  لگ گیا،ریسلرانعام بٹ ان فٹ ہو کر گیمز سے باہر ہو گئے ۔

ریسلر انعام بٹ نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کو گیمز سے باہر ہونے پر بے حد دکھ ہے لاہور میں ایشین گیمز کی تیاریوں کے لئے جاری قومی ریسلنگ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران ریسلرانعام بٹ گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے جس پر ڈاکٹرز نے ان کو ایک ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے مقامی سطح پر امپائرز اور میچ ریفریز کے حالات زندگی بہتر بنانے کے لئے ان کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا،اس سلسلے میں امپائرزاور میچ ریفریز کے انٹرویو ز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer