ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات 

بانی پی ٹی آئی سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بانی پی ٹی آئی سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات  ہوئی 

 ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، گنڈاپور سے پہلے بیرسٹر سیف کی علیحدگی میں عمران خان سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کا مطالبہ مانتے ہوئے کے پی حکومت اپنے طریقے سے چلانے کا سگنل دے دیا،گنڈا پور ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد جیتنے  میں  کامیاب ہوگئے ،بانی پی ٹی   نے کہا خیبرپختونخوا حکومت میرے سب سے بااعتماد کارکن کے پاس ہے، گنڈا پور نے بانی کو بتایا کہ کے پی حکومت ریاست مدینہ کے طرز پر خدمات و سہولیات فراہم کررہی ہے، انتشاری ٹولہ چاہے اندر ہو یا باہر کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوگا، ملاقات میں اتفاق طے پاگیا ، 

عمران خان نے خیبرپختونخوا کی سالانہ کارکردگی کو سراہا، محدود وسائل اور وفاق کی جانب سے رقم نہ ملنے کے باوجود بہترین منصوبے شروع کیے گئے، عمران خان کی دہشت گردی کے خلاف جو پالیسی تھی وہی علی امین گنڈاپور کی بھی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں مذاکرات کے موقف کی مکمل تائید کی، افغان باشندوں کی باعزت واپسی کے فیصلے پر بھی عمران خان کو اعتماد میں لیا گیا، بابر سلیم سواتی کا معاملہ خیبرپختونخوا کا اندرونی معاملہ ہے، علی امین حتمی فیصلہ خود کرے، 

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو عید الفطر کی مبارکباد دی، ملاقات میں پارٹی معاملات سمیت تمام امور پر بھی بات چیت کی گئی، علی امین خان گنڈاپور نے متعدد اہم امور پر رہنمائی و اجازت بھی حاصل کی،ملاقات میں ایسٹیبلشمنٹ سے بات چیت اور رابطوں کر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،اسٹیبلشمنٹ کے آٹھ معاملات آج کی ملاقات کا مرکز اور محور رہےگنڈاپور نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مزاکرات کے حوالے سے بانی ہی ٹی آئی کو اپنے نکتہ نظر پر قائل کیا، گنڈا پور نے بانی سے کہا میرے مشورہ ہے مل کر چلیں،  آپ  کو جیل سے باہر نکالنے کے وعدہ پر قائم ہوں

بیرسٹر سیف نے بھی بانی کو مزاکرات  پر قائل کرنے میں کردار ادا کیا، بانی  پی  ٹی آئی کو سخت بیان سے گریز کا مشورہ دیا گیا،