ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے ڈیفنس فیزون میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے بتایا کہ ڈیفنس فیزون طوبیٰ مسجد کے قریب ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے والے فائرنگ کی۔ مقتول نے واردات کرنے والے ایک ڈاکو کو پکڑا اور زمین پر گرایا، اسی دوران ملزم کے ساتھی نے فائرنگ کی ایک گولی مقتول عامر کو لگی۔
ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
عینی شاہد نے بتایا کہ ملزمان نے تین فائر کئے دو مس ہوگئے ایک گولی شہری کو لگی۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے تفتیش شروع کردی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔