سٹی42: عید الفطر کا تیسرا روز شہر لاہور میں مزدوروں کے لیے خوشی کی بجائے اداسی لے کر آیا۔ عید کے روز بھی سینکڑوں مزدور روزی کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں، جہاں وہ اپنی عید کی خوشیاں اپنے گھروں میں گزارنے کے بجائے شہر کی سڑکوں پر گزارنے پر مجبور ہیں۔
مزدوروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ عید کے دن اپنے گھروں کو جا سکیں۔ ان کی آنکھوں میں اداسی اور چہروں پر تھکن نمایاں تھی۔
اُن کا کہنا ہے کہ گھر جانے کے لیے پیسے نہیں تھے، اسی لیے عید پر اپنے بچوں کے ساتھ نہیں جا سکا۔عید تو وہی ہوتی ہے جو اپنے پیاروں کے ساتھ منائی جائے لیکن ہمارے لیے عید کا اصل مفہوم صرف کام اور روزی کا ذریعہ بن کر رہ گیا ہے۔