وقاص احمد :اکبری گیٹ پولیس نےخاتون کی 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیتے ہوئے اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نےگلی میں کھڑے لڑکے پرتشدد کیا ،رُوکنے پر خواتین سے بھی بدتمیزی کی۔ملزمان لوگوں کو ہراساں کرنے کے لئے فائرنگ کرتے رہے۔
گرفتار ملزمان میں شہزاد، علی،احمد ہارون اور حمزہ شامل ہیں ایس ایچ او نے کاروائی کر کےمقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئےریڈ کئےجا رہے ہیں۔ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی اور ریسپانس پر اکبری گیٹ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی۔