بڑی گاڑی اور مزید پیسے لاؤ؛ ایک اور خاتون جہیز کے سبب قتل ہو گئی

2 Apr, 2024 | 10:39 PM

جہیز میں کار چھوٹی کیوں لائی اور بیٹے کی بجائے بیٹی کیوں پیدا کر دی، بے رحم سسرالیوں نے بہو کو قتل کردیا۔

بھارت کے شہر گریٹر نوائیڈا میں جہیز میں ٹویوٹا فارچیونر کی بجائے ایس یو وی گاڑی ملنے پر سسرالیوں نے  بہو کا جینا دوبھر کئے رکھا اور جب اس کے ہاں بیٹے کی بجائے بیٹی پیدا ہوئی تو اسے قتل ہی کر ڈالا۔ 

گریٹر نوئیڈا میں سسرالیوں کے ہاتھوں قتل کی جانے والی خاتون کرشمہ کے بھائی دیپک نے پولیس کو شکایت درج کرتے ہوئے بتایا کہ کرشمہ اور وکاس کی شادی 2022 میں ہوئی تھی اور کرشمہ اپنے سسرال والوں کے ساتھ رہتی تھی۔دیپک نے بتایا کہ کرشمہ کو شادی کے وقت جہیز میں 11 لاکھ مالیت کا سونا سمیت ایس یو وی گاڑی دی گئی تھی تاہم وقت کے ساتھ ساتھ کرشمہ کے سسرالیوں کی جانب سے جہیز کی مانگ بڑھتی رہی جس کیلئے وہ کرشمہ کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

خاتون کے بھائی کے مطابق تشدد اس وقت اور زیادہ بڑھ گیا جب کرشمہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تو معاملات اتنے بگڑے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان معاملات کو حل کرنے کیلئے پنچایت کبٹھانا پڑی۔ جس پر سسرال والوں کو مزید 10 لاکھ روپے دیے گئے لیکن تشدد پھر بھی نہ رک سکا۔

بھارت مین شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکاس کے خاندان نے حال ہی میں کرشمہ سے فارچیونر گاڑی اور مزید  21 لاکھ  روپے لانے کا نیا مطالبہ کیا جس پر کرشمہ نے گھر والوں کو فون کرکے بتایا کہ شوہر سمیت سسرال والے تشدد کررہے ہیں۔ بھائی کے سسرال جانے پر پتا چلا کہ کرشمہ تشدد سے ہلاک ہوچکی ہے۔پولیس کے مطابق وکاس، اس کے والدین اور بہن بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے وکاس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزم روپوش ہو گئے ہیں۔ ان کی گرفتار کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں