وومین کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز وومین ٹیم کو وائٹ واش کرنے کی تیاری شروع کر دی

2 Apr, 2024 | 09:31 PM

 احمد رضا:  قومی ویمن کرکٹرز نے کراچی کے تربیتی کیمپ میں ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کو وائٹ واش کر کے بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں.

پاکستان وومین نیشنل کرکٹ ٹیم  اور ویسٹ انڈیز  وومین کرکٹ ٹیم کے مابین ون ڈے میچز اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہو رہی ہیں۔ ان دونوں سیریز مین کانٹے کے مقابلے ہونے کی توقع ہے۔ پاکستانی کرکٹرز آج سے شروع ہونے والے قومی کیمپ میں 18 اپریل سے شیڈول تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی تیاریاں شروع کر رہی ہیں۔ 

آج کیمپ کے پہلے دن کوچنگ اسٹاف نے پلیئرز کو بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی بہتری کے لئے مفید ٹِپس دیں۔

مزیدخبریں