شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کی چھٹی کر دی

2 Apr, 2024 | 08:54 PM

طیب سیف: پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے نکال دیا ۔

عمران خان نے شیر افضل مروت کو  اپنےملاقاتیوں کے لئے نام طے کرنے والوں کی فہرست سے بھی نکال دیا۔ انہوں نے شیر افضل مروت کو اپنی سوشل میڈیا کی ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  عمران خان نے یہ فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیا .

بعد ازاں موصول ہونے والی تفصیل کے مطابق 

پی ٹی ئی نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اڈیالہ جیل میں قید اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ملاقاتوں اور پیغام رسانی کے لئے  فوکل پرسنز کی ٹیم تبدیل کردی ہے۔ نئی ٹیم مین افضل شیر مروت شامل نہیں ہیں، عمیر نیازی کا نام بھی نکال دیا گیا ہے۔ جو مراسلہ  جیل انتظامیہ کو دیا گیا ہے اس میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کرنے والے "فوکل پرسنز" میں صرف عمر ایوب، بیرسٹر علی ظفر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر خان کو شامل کیا گیا ہے۔ 

بیرسٹر عمیر نیازی، شیر افضل مروت کو  "فوکل پرسنز کی ٹیم"سے نکال دیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی فہرست نئی فوکل پرسنز ٹیم فراہم کرے گی۔

مزیدخبریں