چور 35 لاکھ مالیت کی بس لے اڑے

2 Apr, 2024 | 08:45 PM

This browser does not support the video element.

اسرار خان : لاہور میں کمرشل گاڑیاں چرانے والے گروہ بھی وارداتوں میں مصروف ہیں۔ 

نشتر کالونی کے علاقہ میں چور شہری محمد عباس کی 35 لاکھ مالیت کی بس لے اڑے ۔واردات 31 مارچ کو نشاط فیکٹری کے سامنے ہوئی ۔  سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی، جس میں ایک ملزم اطراف کا جائزہ لینے کے بعد بس میں سوار ہوتا ہے، جو کچھ ہی دیر میں بس اسٹارٹ کر کے ساتھ لے جاتا ہے۔ ملزم کے ممکنہ ساتھی موٹر سائیکل سوار بھی بس کے ساتھ جاتے نظر آتے ہیں ۔

 دوسری جانب نشتر کالونی پولیس نے متاثرہ مالک کی درخواست پر بس چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ 

مزیدخبریں