ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے

2 Apr, 2024 | 08:01 PM

زاہد اقبال رانا : ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبد الوحید عرف وحید،  ریاض احمد اور فیصل محمود شامل ہیں، ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزم عبد الوحید نے معصوم شہریوں کو بیرون اٹلی  براستہ لیبیا ملازمت کا جھانسہ دے کر 1کروڑ سے زائد روپے ہتھیائے، متاثرہ شہریوں کو 6 ماہ کے بعد ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔ اس کے علاوہ ملزم ریاض احمد نے شہری کو یورپ ملازمت کا جھانسہ دے کر 35 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے، جبکہ ملزم فیصل محمود نے شہری کو کینیڈا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 14 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے ۔ 

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

مزیدخبریں