طیب سیف: عام انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد اتحادی حکومت تشکیل پا چکی ہے ، اس حوالے سے گرینڈ اپوزیشن الائنس بننے جا رہا ہے جس کیلئے 5 جماعتوں کے سربراہوں پر مشتمل پہلا اجلاس ہوا۔
اسلام آباد میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کی تشکیل کے حوالے سے اپوزیشن کی پانچ جماعتوں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں چئیرمین پی ٹی آئی گوہر خان، قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ شریک ہوئے، اس کے علاوہ پی کے میپ کے سربراہ محمود اچکزئی، اختر مینگل ، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے شرکت کی ۔
اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کی تشکیل سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی ۔