سٹی42: کابینہ ڈویژن نے ہیکرز کی جانب سے معلومات چرانے کے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کے استعمال پر تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو ان اییپلی کیشنز سے بچنے کی ہدایت کر دی۔ عام شہری بھی ان ایپلی کیشنز سے بچنے کے متعلق سوچیں۔
وفاقی حکومت کو ریسرچرز نے بتایا ہے کہ ہیکرز مجموعی طورپر 132 ایپلی کیشنزکے ذریعے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کرتے رہے ہیں اور اب ہیکرز نے معلومات چرانےکے لیے 12 نئی چیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال بھی شروع کیا ہے۔
نئی چیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے اہم دستاویزات اور معلومات تک رسائی رکھنے والے لوگوں کو ٹریپ کرکے اہم معلومات تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے۔
کیبنٹ ڈویژن نے ہیکرز کی شکار گاہ کے طور پر استعمال ہونے الی نئی ایپلی کیشنز کے متعلق تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھیجے گئے ایک مراسلےمیں ایپلی کیشنز انسٹال کرنے والے افسران کو انٹرنیٹ منقطع کرنے اور معروف اینٹی وائرس انسٹال کرکے اپنے موبائل فون اسکین کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مراسلے میں ناقابل اعتماد ایپلی کیشنز انسٹال نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ انجان وائی فائی نیٹ ورک بھی استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔