راؤ دلشاد: پنجاب میں مذہبی اقلیت کے لئے سینیٹ کی واحد نشست پر مسلم لیگ نون کے امیدوار خلیل طاہر سینیٹر منتخب ہو گئے۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب و ریٹرننگ آفیسر اعجاز انور چوہان نے اقلیتی نشست پر طاہر خلیل کو کامیاب قرار دیا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار خلیل طاہر سندھو 253 ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہوئے۔ خلیل طاہر سندھو نےسنی اتحاد کونسل کے امیدوار آصف عاشق بھٹی کو ڈھائی گنا زیادہ ووٹ لے کرشکست دی۔ آصف عاشق بھٹی کو99 ووٹ پڑے ۔ 256 میں سے 4 ووٹ مسترد ہوئے۔
واضح رہے کہ خلیل طاہر سندھو صوبائی وزیر انسانی حقوق ہیں۔