سندھ میں پیپلز پارٹی کے دس سینیٹر بن گئے، فیصل واوڈا سینیٹ میں واپس آ گئے

2 Apr, 2024 | 06:40 PM

سٹی42: سندھ میں سینیٹ کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے 10  سینیٹر منتخب ہو گئے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا ایک اُمیدوار  سینیٹر بن گیا۔ آزاد امیدوار فیصل واوڈا ن بھی سینیٹر منتخب ہو گئے۔ وہ عملاً پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں۔ 

پیپلز پارٹی کے مسرور احسن، ندیم بھٹو، اشرف علی جتوئی اور کاظم علی بھی سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے دوست علی جیسر، سرمد علی، ضمیر گھمرو، روبینہ قائم خانی اور قرت العین مری بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔ غیر مسلموں کی نشست پر سندھ سے پیپلز پارٹی کے پونجو کامیاب ہو گئے ہیں۔ جنرل نشست پر ایم کیو ایم کے عامر ولی الدین چشتی بھی سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں