راؤ دلشاد : سینٹ انتخابات 2024 میں خواتین کی مخصوص نشستوں کےغیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ، مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی حمایت یافتہ خواتین امیدوار انوشے رحمان اور بشری انجم بٹ سینیٹر منتخب ہوگئیں۔
مسلم لیگ ن کی امیدوار انوشے رحمان 125 ووت لیکر سینیٹر منتخب ہوئیں، بشریٰ انجم بٹ 123 ووٹ لیکر سینٹر منتخب ہوگئیں۔ سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید خان کو سینٹ کے انتخابات میں شکست ہوئی، صنم جاوید خان کو 102 ووٹ ملے۔
خواتین کی نشستوں پر 356 ووت کاسٹ ہوئے جبکہ 6 ووٹ مسترد ہوئے ۔
انوشے رحمان، بشریٰ انجم سینیٹر بن گئیں، صنم جاوید کو شکست
2 Apr, 2024 | 06:11 PM