ڈیلیوری بوائز سے واردات کرنے والا 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

2 Apr, 2024 | 05:06 PM

اسرار خان : لاہور میں ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کے دوران ڈیلیوری بوائز سے واردات کرنے والا 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ارسلان عرف شانی، محسن، عبداللہ، نعمان اور عاشر شامل ہیں ۔ ملزمان سے 7 لاکھ روپے نقدی، 2 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد ہوا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان کی جانب سے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ 

مزیدخبریں