چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے اور ہر مشکل وقت کا ساتھی ہے، سردار ایاز صادق

2 Apr, 2024 | 04:46 PM

This browser does not support the video element.

عثمان خان : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا ، جہاں ان کی چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات ہوئی۔

سردار ایاز صادق نے شانگلہ بشام کے مقام پر دہشتگردانہ حملے میں چینی انجینئرز کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، کہا کہ جاں بحق چینی انجینئرز کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان کی پارلیمان اور عوام دہشتگردی کے اس واقعہ میں جاں بحق چینی انجینئرز کے اہلخانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ 

 اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے اور ہر مشکل وقت کا ساتھی ہے۔ پاکستان کو چین کی سدا بہار دوستی پر فخر ہے، چینی باشندوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا گھناؤنی شازش ہے۔ پاکستان کی پارلیمان، عوام اور سیکیورٹی فورسز پاک-چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں، پاکستان کی پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتیں چینی انجینئرز کی ہلاکتوں پر افسردہ ہیں۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مشکل وقت میں چین کی پارلیمنٹ، حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ چین پاکستان کا مخلص اور بااعتماد دوست ہے چینی انجینئرز پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں جان بحق چینی انجینئرز کے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 

اسپیکر قومی اسمبلی نے چینی سفارتخانے میں رکھی گئی کتاب میں دہشتگردی کے واقعہ میں جان بحق ہونے والے چینی انجینئرز کے اہلخانہ، چینی حکومت اور عوام کے لیے تعزیتی تاثرات قلم بند کیے۔ 

مزیدخبریں