انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

2 Apr, 2024 | 04:41 PM

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر سستا ہوگیا ۔
 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 277.94 روپے سے کم ہوکر 277.84 روپے پر بند ہوا ۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ طے ہونے کے بعد سے روپے کی قدر میں بہتری ہورہی ہے ، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے 1.10 ارب ڈالر منظوری کے بعد روپے کی قدر میں بہتری ہوگی ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر16 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 4  پیسے پرآگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.37 روپے کمی سے 299.13 روپے، برطانوی پاونڈ  2.20 روپے سستا ہوکر 349.85 روپے،  سعودی ریال 6 پیسے کمی سے 74.24 روپے  کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ امارتی درہم  76.07 روپے پر برقرار رہا۔    

مزیدخبریں