علی رامے: پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کے مختلف زونز کے پیکج کا حجم 12 ارب روپے سے بڑھا کر 21 ارب روپے کردیا گیا۔
پنجاب حکومت اپنے اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 12 ارب روپے کی بجائے 21 ارب روپے دے گی۔ گلبرگ زونز کے لیے 62 کروڑ 28 کروڑ روپے کا پیکج رکھا گیا ہے ۔راوی زون کے لیے 5 ارب 24 کروڑ روپے کا فنڈ دیا جائے گا ۔داتا گنج بخش ٹاون کے لیے 1 ارب 99 کروڑ روپے کا بجٹ دیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ واہگہ زون کے لیے 2 ارب 39 کروڑ روپے کا بجٹ دیا جائے گا۔سمن آباد میں 86 کروڑ ،نشتر زون خو 3 ارب 44 کروڑ کا بجٹ دیا جائے گا، جبکہ شالمار زون کو دو ارب علامہ اقبال زون کو 2 ارب 80 کروڑ روپے دئیے جائیں گے ۔
عزیز بھٹی ٹاون کے لیے دو ارب 45 کروڑ روہے کا بجٹ حصے میں آئے گا اور خاص ترجیحات پر تمام زون کے لئے 13 ارب روپے کا الگ سے بھی پیکج تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس پیکج کی اصولی منظوری دے دی ہے، البتہ حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی ۔