سمگلنگ کی روک و تھام کیلئے موٹروے پولیس اور کسٹم کے درمیان ایم او یو سائن

2 Apr, 2024 | 03:09 PM

عابد چودھری : موٹروے پولیس اور کسٹم کے درمیان سمگلنگ کی روک و تھام کیلئےایم او یو سائن کردیے گئے۔ 
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم او یو کا مقصد نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نقل و حمل کو روکنا ہے، اس کے علاوہ موٹرویز پر سمگل شدہ سامان کی ترسیل کو بھی روکا جائے گا۔موٹرویز ، ہائی ویز پرسمگلنگ روک تھام کیلئے موٹروے پولیس اور کسٹم باہمی تعاون کریں گے۔ موٹرویز کے داخلی و خارجی مقامات پر کارروائی این ایچ ایس او آرڈیننس 2000 کے تحت کی جائیں گی۔ 
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام موٹرویز، سروس ایریاز پر موٹروے پولیس کے بغیر کارروائی نہیں کریں گے۔ موٹرویز پر کسٹم حکام مستقل ناکہ بندی نہیں کریں گے۔ معلومات کی بروقت فراہمی اور تبادلے کے لیے فوکل پرسن تعینات کئے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں