(جنید ریاض)گرمی کی چھٹیوں میں اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ،محکمہ سکول ایجوکیشن نے7 مئی تک اساتذہ کے کوائف کی درستگی کا حکم دیدیا۔
سکول انفارمیشن سسٹم پراساتذہ کا آن لائن ڈیٹا اضلاع کی سطح پر درست کیا جائے گا۔ ضلع لاہورکے اساتذہ کا ڈیٹا 23 اپریل کو درست کیا جائیگا۔ ڈی جی خان اور فیصل آباد کے اساتذہ کے کوائف میں درستگی 16 اپریل کو کی جائیگی۔ حافظ آباد اورجھنگ میں اساتذہ کا ڈیٹاء 18 اپریل کو ٹھیک کیا جائیگا۔
ملتان اورمیانوالی میں اساتذہ کے کوائف 25 اپریل کو درست کیے جائیں گے۔ ساہیوال اورسرگودھا میں ڈیٹا 3 مئی کو ٹھیک ہوگا۔7 مئی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اوروہاڑی میں ڈیٹا تصحیح کی جائیگی۔ ڈائریکٹرمانیٹرنگ ملک غلام فرید نےکوائف میں درستگی کیلئے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں۔