نشترمیڈیکل یونیورسٹی کےوائس چانسلر کی تعیناتی کیلئےسرچ کمیٹی قائم

2 Apr, 2024 | 02:57 PM

زاہد چودھری : نشترمیڈیکل یونیورسٹی کےوائس چانسلر کی تعیناتی کیلئےسرچ کمیٹی قائم کردی گئی۔ 
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئےسرچ کمیٹی قائم کی۔ سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کو سرچ کمیٹی کے کنوینئر کے طور پر نامزد کیا گیا۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سرچ کمیٹی میں شامل ہیں، اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر معظم نذیر تارڑ ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ بھی سرچ کمیٹی میں شامل ہیں۔ 
کمیٹی انٹرویوز کے بعد 3ناموں پر مشتمل سمری منظوری کیلئےوزیراعلیٰ کوبھجوائےگی۔ سرچ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وائس چانسلر کا تقرر ہوگا۔ 

مزیدخبریں