لاہور ریجن جیل خانہ جات میں بڑے پیمانے پر ترقیاں، نوٹیفکیشن جاری

2 Apr, 2024 | 02:56 PM

علی ساہی : لاہور ریجن جیل خانہ جات میں بڑے پیمانے پر ترقیاں, 45 ملازمین کو اگلے رینک میں ترقیاں دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ڈی آئی جی جیل نوید روف کی سربراہی میں جاری اجلاس ختم ہو گیا۔اجلاس میں وارڈرن , لیڈی وارڈن ، ہیڈ وارڈرن کی ترقیوں کےلئے نام زیر غور آئے ہیں۔30 وارڈنز کو ہیڈ وارڈن، 10لیڈی وارڈنز کولیڈی ہیڈ وارڈن کے عہدے پر ترقی دے دی۔پانچ ہیڈ وارڈنز کو چیف وارڈرن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ داخلہ اور جیل خانہ جات کے افسران نے شرکت کیجبکہ دوسرئی جانب ڈی آئی جی جیل نوید روف نے ترقی پانے والے ملازمین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں